empty
 
 
21.05.2020 05:55 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 21 مئی {صبح کی تجارتوں کا تجزیہ} پی ایم آئی کی مضبوط رپورٹ نے یورو کو مدد فراہم کی تھی


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن / خرید کرنے کے لئے آپ کو درکار ہے

دن کے پہلے حصہ میں یورو زون کے سروس اور مینوفکچرنگ سیکٹرز کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹس نے یورو کو مدد / سپورٹ فراہم کی تھی اور اس کے نتیجہ میں خریدار واپس 0979۔1 کی سطح حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے - اس جانب میں نے صبح کے تجزیہ میں توجہ مبذول کروائی تھی

یہاں 5 منٹ چارٹ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ یورپی دورانیہ کے آغاذ پر کس طرح فروخت کرنے والوں نے اس ایریا کو ٹیسٹ کرنے کے بعد مارکیٹ میں واپس آنے کی کوشش کی تھی - لیکن اس سے کوئی بڑی تنزلی کی تجارت نہ بنی تھی

فی الوقت یہ ضروری ہے کہ 0979۔1 کی حد / رینج سے اوپر خریداروں کے طرز عمل کو بغور دیکھا جائے کیونکہ ٹاپ ڈاون سے اس سطح تک بننے والی دوسری تصحیح خرید کی پوزیشن لینے کا اشارہ ہوگی جس سے اضافہ کے رجحان کا تسلسل 1013۔1 کی سطح تک بن سکتا ہے جہاں حصول نفع کی تجویز ہے

اختتامِ ہفتہ پر طویل مُدتی ہدف 093۔1 کا ریزسٹنس لیول ہے - اگر خریدار دن کے دوسرے حصہ میں 0979۔1 کی سطح سے اوپر رہنے میں ناکام رہتے ہیں ، کیونکہ امریکی لیبر مارکیٹ اور پی ایم ائی کی عمدہ رپورٹوں سے امریکی ڈالر میں طلب واپس آ سکتی ہے تو اس صورتحال میں یہ بہتر رہے گا کہ خرید کی پوزیشن میں فوری واپسی 0941۔1 کی کم ترین سطح سے کی جائے جس سے دن کے اختتام پر 20 تا 30 پوائنٹ اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن / سیل کے لئے آپ کو درکار ہے

فروخت کرنے والے دوبارہ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور فی الوقت اُن کے لئے سب سے اہم ہدف یہ ہے کہ یورو / یو ایس ڈی کو صبح کی سطح 0979۔1 سے نیچے لایا جائے - صرف اِسی صورت میں یورو پر دباؤ واپس آئے گا اور خریدار اپنا نفع لینے کی جلدی کریں گے جس سے تنزلی کی تجارت دن کے کم ترین سطح تک بنے گی اور اس سے 0941۔1 کا سپورٹ لیول تازہ دم / حاصل ہوگا جہاں حصول نفع کی تجویز ہے

اگر امریکی لیبر مارکیٹ کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد یورو میں طلب قائم رہتی ہے اور عمدہ انڈیکیٹرز سرمایہ کاروں میں مزید خطرہ مول لینے کی سکت کو مضبوط کرتے ہیں تو پھر یہ بہتر رہے گا کہ فروخت کی تجارت کو 1013۔1 کی ریزسٹنس کے پرکھے جانے کے بعد 093۔1 کی ذیادہ سے ذیادہ سطح سے واپسی پر کیا جائے

آپ کو امریکہ کے مینوفکچرنگ سیکٹر کی انڈیکس رپورٹ پر بھی نظر رکھنا ہوگی - جس کے عمدہ انڈیکیٹرز / اشاروں سے یورپی کرنسی میں مزید خرید کا اشارہ بنے گا

This image is no longer relevant


انڈیکیٹرز / اشارعیہ جات کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزانہ کی بنیاد کی موونگ اوسط {ڈیلی موونگ ایوریج} کے ایریا سے اوپر ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ کے بُلش ہونے کا اشارہ ہے

اہم : یہاں لکھاری کی جانب سے بیان کی گئی موونگ ایوریج کی قیمت اور اس کا دورانیہ فی گھنٹہ / ایچ ون چارٹ کی بنیاد پر ہے جو کہ روزانہ کے چارٹ / جدول ڈی 1 کی کلاسیکل / روزانہ کی موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہو سکتا ہے

بولینجر بینڈز

اگر تنزلی کا عمل بنتا ہے تو سپورٹ انڈیکیٹر کی زیریں حد کی جانب 0952۔1 کی سطح پر عمل میں آئے گی جہاں سے آپ فوری واپسی پر یورو میں خرید کرسکتے ہیں - انڈیکیٹر کی بالائی حد 0990۔1 کے ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک بڑا اضافہ کا عمل ملے گا

اشارعیہ جات / انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج {موونگ ایوریج اتار چڑھاو اور نوائس / شور کو ہموار کرتے ہوئے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے} 50 کا دورانیہ / پریڈ - گراف / جدول میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج {موونگ ایوریج اتار چڑھاو اور نوائس / شور کو ہموار کرتے ہوئے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے} 30 کا دورانیہ / پریڈ - گراف / جدول میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر / اشارعیہ - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس {اجماع و اختلاف} فاسٹ ای ایم اے دورانیہ 12 ، سلو ای ایم اے دورانیہ 26 ، ایس ایم اے دورانیہ 9

بولینجر بینڈز - دورانیہ 20

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback