empty
 
 

فاریکس ایک بنکوں کے درمیان کرنسی کی تجارت کے لئے بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔جس میں کرنسی کی لین دین کے معالات طے کئے جاتے ہیں۔چونکہ کرنسی قیمت میں مستقل تبدیلی واقع ہوتی رہتی ہے لہذا جب قیمت کم ہو تو خریداری کا عمل کیا جاتا ہے اور جب ذیادہ ہو تو فروخت کا عمل کیا جا تا ہے جس کے نتیجے میں نفع کا حصول ممکن ہو تاہے۔


فاریکس مارکیٹ کے شرکاء میں بنک(مرکزی یا کمر شل) پنشن فنڈ’انشورنس کمپنیاں ’بروکرز’ڈیلر اور پرائیوٹ سرمایہ کار شامل ہیں۔کثیر تعداد میں سرمایہ کار ہو نے اور تجارتی لاٹ کا کثیر تعداد میں ہو نا اس بات کا ضامن ہے کہ تجارتی ڈیلز چند سیکنڈ میں انجام پا جاتی ہے۔


فاریکس میں تجارت کے لئے کو ئی کثیر سرمایہ تو درکار نہیں ہو تا کیو نکہ بروکر بطور قرض بھی رقم دے دیتا ہے۔لیوریج ۔ اس کی تعداد جمع شدہ رقم سے کئی گنا ہ ذیادہ ہوتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک فرد مارکیٹ میں کسی میں کم سرمایہ کا ری سے اپنے کام کا آغاذ کر سکتاہے۔


فاریکس میں تجارتی ڈیل دوطرح کی ہو تی ہے۔اول یہ کہ تاجر کسی خاص کرنسی پیئر میں تجارت شروع کرتاہے۔ثانیا اور اسی پیئر میں تجارت کا اختتام بھی کرتاہے۔اور یہ ڈیلز کئی سیکنڈز میں انجام پا جاتی ہیں۔بہرحال تاجروں کی جانب سے اس قدر وسیع ڈیلز بھی تجارتی قیمت میں کو ئی خاص تبدیلی نہیں لاتے۔


پو زیشن اوپنگ کا مطلب یہ ہے کہ کو ئی تاجر کسی ڈیلر سے کسی ایک کرنسی کی خرید کا مطالبہ کرئے اور اس کے عوض اسے کوئی کرنسی کی آفر کرئے۔بنیادی کرنسی پہلے پیئر میں کو ٹیشن کہلاتی ہے۔اس کے دو حصے ہو تے ہیں ۔بڈ۔وہ قیمت جو کہ بیچنے کے لئے دی جاتی ہے۔اور آسک سے مراد وہ ہے جو پر خریداری مطلوب ہو تی ہے۔اور ان دونوں کے مابین فرق کو سپریڈ کہا جاتاہے۔کرنسی ریٹ کی معلومات ہر اس شخص کو ہو تی ہیں جو کہ فاریکس مارکیٹ میں کام کرتاہے۔


فاریکس میں تجارت تین طرز پر ہو تی ہے۔جو کہ بہت سی تجارتی حکمت عملیوں پر مشتعمل ہو تی ہے۔تجربہ کار تاجر خود سے اپنے طور خو د سے حکمت عملیاں بناتے ہیں۔لیکن بعض حکمت عملیاں بہت مشہور اور نفع بخش ہیں۔


- روزانہ کی بنیاد پر کی جانے تجارت جس کا دورانیہ ایک یا دو منٹ سے کئی کھنٹوں تک ہو سکتا ہے۔یہ ڈیلز عموما ایک ہی تجارتی دن میں بند ہو جاتی ہیں۔


- تجارتی خبریں ۔جو تاجر اس طرح سے کام کرتے ہیں ان کو عموما ایک مستحکم نفع حاصل ہو تاہے۔جس کی وجہ موجود خبروں پر مو ثر تجزیہ ہو تا ہے اورساتھ ہی ساتھ غلط تجزیات پر نقصان کا احتمال بھی رہتاہے۔


- درمیانی مدت کے لئے تجارت ۔اس طریقے کے تحت تاجر عموما لمبی مدت کے لئے تجارتی عمل کا آغاذ کرتے ہیں جو کہ عموما ایک یا دو دن سے لے کر ایک یا د ماہ تک ہو تی ہے۔اچھا نفع حاصل کرنے کے لئے یہ کاز م ہے کہ ایک ڈیل کچھ ایام تک کھلی رہے۔اس کے لئے اچھاسرمایہ درکار ہو تاہے۔


- تیکنیکی تجزیات سے مرادمختلف چارٹ پر مبنی درست تجزیات ہیں۔(بار ’ جاپانی کینڈل’لائن)کرنسی پیئر کے ساتھ اور ان معلومات پر مبنی فیگر ایک درست تصویر کرنسی پیئر کے بارے میں پیش کی جا تی ہے۔


- کیری ٹریڈ سے مراد مختلف کرنسی پیئر سے ایک اچھانفع حاصل کرناہے


اس طرز تجارت پر عمل کرتے ہو ئے ایک ڈیل 2-3 ماہ سے ایک سال تک نافذ عمل ہے اور یہ تجارت ایک بڑے سرمایے کی محتاج ہو تی ہے۔اس میں اس لمحے کا انتظار کرنا ہو تاہے کہ جب اچھانفع ملتا نظر آتا ہو ۔


فاریکس مارکیٹ میں کام کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ اس میں ہفتہ کے 5 دن اور 24 کھنٹے کام کر سکتے ہیں۔(پیر سے جمعہ ) لہذا مختلف ٹائم زون ہو نے کے باوجو د آپ کا کام جاری رہ سکتاہے۔جو کہ آپ کے بنکوں کی وقت سے مناسبت رکھتا ہے۔


اہم کام کے مراکز میں نیو یارک ’لندن ’ٹوکیو’پیرس’لیزمبرگ’سنگا پو راور آسٹریا ہیں۔جس کی بدولت 24 کھنٹے تجارت ممکن رہتی ہے۔


آرٹیکل لسٹ کی طرف واپسی
اکاؤںٹ کھولئے
اکاؤںٹ کھولئے
ڈپازٹ کریں
ڈپازٹ کریں
ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback