تکنیکی مسائل


پوزیشن کھولنے میں ناکامی
ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں ڈیل کھولنے میں ناکام ہونے کی ایک اہم وجہ ٹریڈر پاس ورڈ کی بجائے انویسٹر پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آتھو رائزیشن فارم میں اپنا ٹریڈر پاس ورڈ ہی درج کریں
ایک اور عام وجہ جو تجارت کو ناممکن بناتی ہے وہ ہے بہت زیادہ تجارتی حجم ہے -اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں فری مارجن ایک ڈیل کھولنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے تین طریقے ہیں:
1. آپ جس ڈیل کو کھولنا چاہتے ہیں اس کا حجم کم کریں
2. لیوریج کی ذیادہ ریشو کا انتخاب کریں۔ یہ آپ کے کلائنٹ ایریا سے بائیں مینو اکاؤنٹ کی ترتیبات > ذاتی معلومات سے منتخب کر کے کیا جا سکتا ہے
3. اپنے اکاؤنٹ میں مزید رقم جمع کروائیں کہ جو موجودہ لیوریج لیول کے تحت مطلوبہ حجم کی ڈیل کھولنے کے لیے کافی ہو
""ٹریڈ کنٹکسٹ از بیزی"" کے نقص پر خاص توجہ دی جانی چاہیے جو اس وقت مل سکتا ہے جب آپ کسی آرڈر کو کھولنے/بند کرنے/تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس ایرر میسج کا مطلب ہے کہ آپ نے ایک نئی پوزیشن کھولنے کی کوشش کی ہے جبکہ کسی پوزیشن کو کھولنے/بند کرنے/تبدیل کرنے کی پچھلی درخواست پر ابھی تک کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اس پریشانی کو حل کرنے کے لیے، آپ یا تو اپنی سابقہ ​​درخواست پر عمل در آمد کا انتظار کر سکتے ہیں یا تجارتی پلیٹ فارم کا آغاذ دوبار سے کر سکتے ہیں۔ یہ خرابی صارفین کی طرف سے ہوتی ہے، سرور سے اس کا تعلق نہیں ہے
مالیاتی منڈیوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ کی صورت میں (مثال کے طور پر، اہم اقتصادی خبروں کے اجراء کے دوران)، آپ کو پوزیشن کو کھولنے/ بند کرنے کی کوشش کرتے وقت متعدد قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے (یعنی، سرور آپ کو آپ کی درخواست کے علاوہ ایک نئی قیمت پیش کرتا ہے) . ایسے حالات سے بچنے کے لیے، آپ اوپن/کلوز آرڈر ونڈو میں "" ان ایبل میکسیمم ڈیویشن فراہم کوٹیڈ پرائس"" کے آپشن کو چیک کر سکتے ہیں۔ کسی خاص قدر کا تعین کرنے سے سسٹم کو خود بخود ایک نئی قیمت پر پوزیشن کھولنے کی اجازت ملتی ہے اگر درخواست کردہ قیمت سے قیمت کا فرق تاجر کی طرف سے متعین کردہ حد سے زیادہ نہ ہو۔"""

نمایاں مضامین

رقم جمع کرواتے / نکلواتے ہوئے مشکل در پیش ہے

رقم جمع کرواتے / نکلواتے ہوئے مشکل در پیش ہو تو کیا کیا جانا چاھیے

کمیشن

رقم جمع کروانے یا نکلوالنے پر کیا کمیشن وصول کی جاتی ہے

اپنے اکاؤنٹ کو کسی بھی دستیاب طریقے کے ذریعے فنڈ کریں